کولہاپور:کے سابق مرکزی وزیر شرد پوار نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے قبل مہا وکاس اگھاڑی(MVA) کو وزیر اعلیٰ امیدوار کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شردپوار) کے صدر پوار نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ انتخابی نتائج کے بعد وزیر اعلیٰ کون ہو گا اس بارے میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے امیدوار کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا جائے گا کہ کون سی پارٹی اتحاد میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ایم وی اے سیٹ شیئرنگ کا عمل مکمل کرے اور جلد از جلد انتخابی مہم شروع کرے۔پوار نے کہاکہMVA رہنماؤں کو 7 اور 9 ستمبر کے درمیان بات چیت شروع کرنی چاہیے۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں توقع ہے کہ انتخابی عمل نومبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل ہو جائے گا۔MVA میں شیو سینا (UBT)، NCP (SP) اور کانگریس شامل ہیں۔