لڑکی ہاتھ جوڑ کر انہیں جانے کی درخواست کرتی نظر ائی ہے‘ جب کہ ہجوم میں سے ایک شخص ان دنوں کو اسلام پر لکچر دیتا دیکھائی دے رہا ہے۔
بھوپال۔پولیس نے کہاکہ دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے ایک عورت او رمرد پر اندرو کے ایک ہوٹل میں عشائیہ کے دوران ایک ہجوم نے مارپیٹ کی ہے۔ جمعہ کی رات میں پیش ائے اس واقعہ کے وائرل ایک ویڈیو میں 20لوگوں پر مشتمل ایک گروپ دونوں کو گھیر کر ہندو مرد کے ساتھ ڈنر کرنے کی وجوہات مسلم عورت سے پوچھتا دیکھائی دے رہا ہے۔
لڑکی ہاتھ جوڑ کر انہیں جانے کی درخواست کرتی نظر ائی ہے‘ جب کہ ہجوم میں سے ایک شخص ان دنوں کو اسلام پر لکچر دیتا دیکھائی دے رہا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش راگھو وانشی نے کہاکہ ”کھانا کھانے کے بعد جب عورت اورمرد ہوٹل کے باہرائے مذکورہ ہجوم نے ان کاتعقب کیا اور انہیں گھیر لیااور ایک دوسرے مذہب کے مرد کے ساتھ جانے کے حوالے سے عورت سے پوچھ تاچھ شروع کردی“۔
راگھو ونشی کے مطابق اس خاتون نے ہجوم کو بتایاکہ اس نے اپنے والدین کو اس ڈنر کے متعلق جانکاری دی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ”درای ں اثناء اس جوڑے کی حفاظت کے لئے آنے والے دو افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب ہجوم میں سے کسی نے ان پرچاقو سے وار کیا“۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ائی پی سی کی دفعہ 307کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے اوراب تک سات ملزمین کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”ملزمین میں سے دو 23-26عمر کے گرفتار کرلئے گئے ہیں‘ وہیں جنھوں نے ہجوم تشکیل دیا تھا ان ماباقی افراد کی شناخت اور پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں“۔