اینٹی پیپر لیک بل پر پہلے دن کی بحث ختم، کارروائی ملتوی

   

نئی دہلی۔28؍جولائی ( ایجنسیز)اینٹی پیپر لیک (ترمیمی) بل پر آج تقریباً پورا دن بحث جاری رہی اور لوک سبھا کی کارروائی کا سلسلہ رات 11 بجے تک جاری رہا۔ متعدد ارکان پارلیمنٹ نے بل، پیپر لیک کے واقعات، امتحانی نظام، طلبہ کے احتجاج اور تعلیمی اصلاحات سے متعلق اپنے اپنے خیالات پیش کیے۔ دن بھر کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی جبکہ بل پر مزید بحث اور آئندہ کارروائی اب جمعرات کو دوبارہ شروع ہوگی۔کل مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بل ایوان میں پیش کیا تھا تاہم اپوزیشن نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کا مطالبہ جس کے باعث بحث شروع نہیں ہو سکی تھی۔ ابتدا میں بل پر بحث کیلئے6 گھنٹے مقرر کئے گئے تھے لیکن اپوزیشن کے مطالبہ پر حکومت نے10 گھنٹے تک بحث کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔