این آر سی کے خلاف ورون گورو کی نظم ’کاغذ نہیں دیکھائیں گے“ ہوئی وائیرل۔ ویڈیو

,

   

برسراقتدار حکومت اور اس کی پالیسیوں پر کھل کر گوور تنقید کرتے ہیں۔

نئی دہلی۔ ممتاز اسٹانڈاپ کامیڈین اور قومی ایوارڈ ونرشاعر نے شہریت ترمیم ایکٹ او رامکانی این آرسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے ایک نظام”کاغذ نہیں دیکھائیں گے“ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو کو بہت سارے لوگوں کی حمایت حاصل ہورہی ہے۔ مائیکر بلاگینگ ویب سائیڈ پر موجود بڑی اور اہم شخصیتوں نے بھی اس ٹوئٹ کو اپنے ہینڈل پرری ٹوئٹ بھی کیاہے۔

مذکورہ ٹوئٹ اور نظم کے لئے راحت اندوری اور ”بنگال کے نعرے“ کا بھی شکریہ ادا کیاگیا ہے۔

سی پی ائی ایم کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اورکانگریس پارٹی کے سینئر رکن پارلیمنٹ لوک سبھا ششی تھرور نے بھی اس کوری ٹوئٹ کیاہے۔

کئی لوگوں نے ورون کے آواز سے آواز ملاکر اپنے دستاویزات نہ دیکھنے کاعہد کیا جس میں فلمی ہستیاں جیسے مہیش بھٹ وغیر ہ شامل ہیں

https://twitter.com/varungrover/status/1208445388878839808?s=20