نئی دہلی ۔ 21 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنرل سکریٹری سی پی آئی (ایم) سیتا رام یچوری نے آج بی جے پی پر این آر سی عمل کے ذریعہ خوف اور دھمکی کا ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا ۔ بائیں بازو کے لیڈر نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی بل کو این آر سی کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ میں کہا کہ مودی۔امیت شاہ جوڑی بدستور لوگوں کو فرقہ وارانہ خطوط پر منتشر کرنے کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی پی ایم لیڈر نے کہا کہ این آر سی کا مقصد خوف دلانا اور دھمکانے کے سوا کچھ نہیں۔