کلکٹر ضلع تھانے نے مذکورہ شراب خانہ کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے ایک حکم نامہ جاری کیاہے۔
ممبئی۔ آر ایس ایس افیسر اور ممبئی این سی بی کے سابق زونل افیسر سمیر وانکھیڈی کے خلاف ممبئی کے تھانے میں ایک دھوکہ دہی کے معاملے میں ایف ائی آر درج کی گئی ہے ان پر کوپری پولیس کے اتوار کے روز دئے گئے بیان کے مطابق ایک ہوٹل لائسنس کے لئے مبینہ طور اپنی عمر میں غلط بیانی کرنے کا ان پر الزام لگایاگیاہے۔
ہفتے کی رات میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے اہلکار شنکر گوگا والی کی شکایت پر ایف ائی آر درج ہوا ہے جس نے الزام لگایا کہ وانکھیڈی کیح عمر1996-97میں محض18سال سے کم تھی جب انہوں نے شہر میں سدگرو بار کا لائسنس حاصل کیاتھا۔
کلکٹر ضلع تھانے نے مذکورہ شراب خانہ کا لائسنس منسوخ کرنے کے لئے ایک حکم نامہ جاری کیاہے۔ایف ائی آر کے مطابق مذکورہ سابق زونل این سی بی ڈائرکٹر ان معاہدوں کے اہل نہیں تھے مگر انہوں نے اس معاہدے کے ایک اسٹامپ پیپر پرجو سدگرو ہوٹل تھانے کے لئے تیار کیاگیا ہے اس میں اہل ہونے کا دعوی کیاہے۔
یاد رہے کہ این سی پی لیڈر او رمہارشٹرا کے منسٹر نے بھی وانکھیڈی کو نابالغ کے طور پر ہوٹل لائسنس رکھنے کا ملزم ٹہرایاہے۔