صارفین سے براہِ راست گفتگو، چارجنگ کی سہولیات اور کارکردگی کا لیا جائزہ
حیدرآباد: 19 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کے این ٹی آر گارڈن میں قائم الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا ٹی جی ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی اور ٹی جی ریڈکو کے ایم ڈی جتیش وی پاٹل، آئی اے ایس نے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چارجنگ اسٹیشن پر اپنی گاڑیاں چارج کروانے والے صارفین سے براہِ راست بات چیت کی۔ انہوں نے چارجنگ کی سہولیات، اسٹیشن کی کارکردگی اور استعمال کے دوران پیش آنے والے مسائل و سہولیات کے متعلق صارفین سے ان کی رائے دریافت کی۔ صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز اور مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ای وی چارجنگ انفراسٹرکچر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔1