این ڈی اے امیدوار کے طور پر بی جے پی نے لوک سبھا اسپیکر کے لئے او م برلا کا نام دیا‘ کانگریس کا کہنا ہے کہ وہ مخالفت نہیں کرے گی

,

   

جوشی نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دس لیڈران جس میں جگن موہن ریڈی‘ وائی ایس آر سی پی اور بی جے ڈی کے نوین پٹنائک نے بھی اوم برلا کے نام کو بطور اسپیکر عہدہ حمایت کرے گی

نئی دہلی۔ بی جے پی کے دومعیاد سے کوٹا کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا ممکن ہے کہ لوک سبھا کے اگلے اسپیکر ہوں گے۔ برسراقتدار بی جے پی نے منگل کے روز نیشنل ڈیموکرٹیک الائنس کے امیدوار کے طور پر مذکورہ 56سالہ پارلیمنٹرین کا نام دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ لوک سبھا کی متفقہ پسند ہوں گے۔

بی جے پی کے چار اعلی قائدین جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اوم برلا کی نامزدگی کی تجویز پر دستخط کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے کہاکہ ”ہم نے کانگریس سے بھی بات کی ہے۔

انہوں نے اب تک تجویز پر دستخط نہیں کی ہے کہ مگر وہ اس کی مخالفت نہیں کریں گے“۔

جوشی نے کہاکہ دیگر سیاسی جماعتوں کے دس لیڈران جس میں جگن موہن ریڈی‘ وائی ایس آر سی پی اور بی جے ڈی کے نوین پٹنائک نے بھی اوم برلا کے نام کو بطور اسپیکر عہدہ حمایت کرے گی۔

بی جے پی کے انتخاب پر کانگریس نے کوئی ردعمل پیش نہیں کیا۔ مگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران جیسے چندرآبابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی نے یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ برسراقتدار پارٹی کے ساتھ جائیں گے۔

اس کے لئے الیکشن اگر اپوزیشن کے دباؤ پر بھی کرایاگیاتو وہ بھی ضابطہ کی تکمیل ہوگی۔

عام انتخابات میں لوک سبھا کے543میں این ڈی اے کے پاس353سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ یو پی اے کی91سیٹیں جس میں سے کانگریس کے پاس52سیٹیں ہیں۔

سیاسی جماعتیں عام طور پر تجربہ کار قانون سازوں کو اسپیکر کے پوسٹ کے لئے منتخب کرتی ہیں۔

سمترا مہاجن جو 2014میں این ڈی اے حکومت کی پہلی پسند تھیں‘ وہ اٹھ مرتبہ کی رکن پارلیمنٹ تھیں جب انہیں بی جے پی کے زیر قیادت قومی اتحاد نے منتخب کیاتھا۔

مگر یہاں پر یہ واقعہ پہلی مرتبہ پیش آیاہے کہ دو مرتبہ کے قانون ساز کو اس کرسی کے لئے منتخب کیاگیاہے۔

جی ایم سی بالایوگی کو لوک سبھا کا جب اسپیکر بنایاگیاتب وہ دوسری دفعہ منتخب ہوکر پارلیمنٹ گئے تھے۔

انہوں نے 46سال کی عمر میں اس عہدے کو حاصل کرتے ہوئے سب سے نوجوان اسپیکر بھی بنے تھے۔

جب ان کی ہیلی کاپٹرحادثے میں موت ہوگئی اس کے بعد شیو سینا کے منوہر جوشی کو جو پہلی مرتبہ رکن پارلیمنٹ بنے تھے 2002میں لوک سبھا کا اسپیکر بنایاگیاتھا