این ڈی اے لیڈران سے نتیش حکومت کو کوئی خطرہ نہیں :جے ڈی یو

   

پٹنہ: بہار میں حزب اقتدار بی جے پی اور جے ڈی یو لیڈران کے مابین چل رہی لفظی جنگ کے مابین آج جے ڈی یو نے دعویٰ کیاکہ نتیش حکومت پر کوئی خطرہ نہیںہے ۔ جے ڈی یو کے ترجمان اور سابق وزیر نیرج کمار نے منگل کو کہاکہ بہار میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) پوری طرح سے مضبوطی کے ساتھ متحد ہے ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے زیر قیادت ریاستی حکومت پر کوئی خطر ہ نہیںہے ۔ انہوں نے کہاکہ کچھ موضوعات کے سلسلے میں حالیہ دنوں میں حلیف جماعت کے لیڈران نے جو رائے رکھی ہے اس سے حکومت کے استحکام پر اثر پڑنے کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ نتیش حکومت کے سات نشچے پارٹ۔2 سمیت دیگر تمام معاملوں پر بی جے پی ہمارے ساتھ ہے ۔ ترجمان مسٹر نیرج نے اپوزیشن کے نتیش حکومت پر منڈلاتے ممکنہ خطرات کو سرے سے خارج کیا اور کہاکہ اپوزیشن خیالی پلائو پکا رہے ہیں۔ اپوزیشن سال 2005 سے ہی حکومت میں آنے کا خواب دیکھ رہاہے ۔ لیکن راشٹریہ جنتادل صدر لالو پرساد یادو کے بعد اب ان کے بیٹے اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو کا بھی یہ خواب پورا ہونے والا نہیں ہے ۔