ای ایس آئی سی میں لاکھوں نئے ملازمین شامل

   

حیدرآباد ۔ 22 فبروری (سیاست نیوز) ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہیکہ ڈسمبر 2024ء میں 17.01 لاکھ نئے ملازمین شامل کئے گئے ہیں۔ وزارت لیبر و روزگار کے مطابق ڈسمبر کے مہینہ میں ای ایس آئی اسکیم کے سماجی تحفظ کے دائرہ میں 20,360 نئے اداروں کو لایا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے ذریعہ ڈسمبر ماہ کے دوران شامل کئے گیء کل 17.01 لاکھ ملازمین میں سے 8.22 لاکھ ملازمین جو کل رجسٹریشن کا تقریباً 48.35 فیصد بنتے ہیں، ان کا تعلق 25 سال تک کی عمر کے نوجوان ہیں۔ پے رول کے اعدادوشمار کے صنفی تجزیہ سے پتہ چلتا ہیکہ ڈسمبر 2024ء میں خواتین اراکین خالص اندراج 3.46 لاکھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈسمبر 2024ء کے مہینے میں کل 73 ٹرانس جینڈر ملازمین نے بھی ESI اسکیم کے تحت رجسٹریشن کروایا ہے جوکہ معاشرہ کے ہر طبقہ کو اس کے فوائد پہنچانے کیلئے ای ایس آئی سی کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ش