ای ڈی نے منی لانڈرنگ معاملے میں رانا ایوب کے خلاف چارج شیٹ دائر کی

,

   

ای ڈی عہدیداروں نے کہاکہ ایوب نے فنڈس کامبینہ بیجا استعمال کیاہے
نئی دہلی۔ مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)ویب سائیڈ کیٹو ڈاٹ کام کے ذریعہ امداد اور مدد کے نام پر اکٹھا کی گئی رقم کے بیجا استعمال کرنے پر دائر منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں صحافی رانا ایوب کے خلاف چارچ شیٹ دائر کی ہے۔

ایوب نے ای ڈی پر عام لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام لگایا۔ ا ی ڈی کا دعوی ہے کہ عام لوگوں کے فنڈس پر غیرقانونی طریقے سے ای ڈی قابض ہورہی ہے۔ اس چارج شیٹ کے ساتھ ایوب کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ای ڈی نے اسکو ایک سخت معاملہ بنادیاہے۔

اس کیس کی ایک کاپی ائی این اے ایس کے ہاتھ لگی جس میں معاملے کی تفصیلات دی گئی ہیں۔ اس میں رانا ایوب کی جانب سے فنڈ کے جملہ رقم سے لے کر اس کے خرچ کی تفصیلات بھی درج کرنے کا احکامات میں ذکر کیاگیاہے۔ اس میں رانا ایوب پر فرضی بلس داخل کرنے کا بھی ذکر کیاگیا ہے۔

ڈائرکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات کافی حد تک واضح ہوگئی ہے کہ چیریٹی کے نام پر فنڈزمکمل طور پر پہلے سے طئے شدہ اور منظم طریقے سے اکٹھے کیے گئے تھے او رفنڈزکو اس مقصدکے لئے استعمال نہیں کیاگیاتھاجس مقصد کے لئے اکٹھا کئے گئے تھے۔

آرڈر میں فنڈس کے اکٹھا ہونے سے لے کر کیٹو ڈاٹ کام کی تمام تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔ای ڈی عہدیداروں نے کہاکہ ایوب نے فنڈس کامبینہ بیجا اورذاتی استعمال کیاہے۔

ای ڈی کا کہنا ہے کہ ذاتی اخراجات کے لئے فنڈس استعمال کیاگیاہے


ستمبر2021میں ای ڈی کی کاروائی کے اندر اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں ایوب کے خلاف مالی تغلب کارائیوں پر مشتمل ائی پی سی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا