اے ائی ایم ائی ایم لیڈر‘ فائیرنگ معاملہ کاملزم‘ جیل میں اقدام خودکشی کی

,

   

حیدرآباد۔ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر اور عادل آباد میونسپلٹی کے سابق چیر من فاروق احمد‘ جس پر فائیرنگ کرنے کا الزام ہے‘ جیل کے احاطہ میں خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

بتایاجارہا ہے ان کی حالت نازک ہے اورمزید علاج کے لئے انہیں حیدرآباد منتقل کیاگیاہے۔

قید خانہ میں چہارشنبہ کی صبح جیل منتظمین نے دیکھا کہ فاروق احمد پھانسی لگاکر اپنی جان دینے کی کوشش کررہا ہے‘ اس کے پیش نظر فوری حرکت میں آتے ہیں فاروق کو بچالیاگیا اورضلع کے آر ائی ایم ایس اسپتال منتقل کیاگیاہے۔

ڈسمبر2020سے فاروق احمد عادل آباد کی ضلع جیل میں اس وقت سے قید ہے جب پولیس نے انہیں.32ایم ایم کی لائسنس یافتہ پستول سے فائرینگ کے معاملے میں گرفتار کرلیاتھا‘ جس کی وجہہ سے دو لوگ گولیوں سے شدید زخمی ہوئے جبکہ ایک کی موت ہوگئی تھی۔

تاڈی گوڑہ علاقے کے کھیلے میدان میں پچھلے سال کچھ بچے کرکٹ کھیل رہے تھے۔

ایک معمولی بات پر کھیل کے دوران دونوں گروپس میں گرما گرم بحث ہوگئی۔ جب وہ بحث کرہی رہے تھے اسی دوران دونوں گروپس کے والدین موقع پر پہنچے گئے او رآپس میں ایک دوسرے سے بھڑ گئے۔

اسی دوران فاروق احمد نے فائرینگ کردی۔ اس واقعہ کے بعد پارٹی کی رکنیت سے اے ائی ایم ائی ایم پارٹی نے فاروق کو برطرف کردیاتھا