حیدرآباد/دہلی۔ شہر کے پی وی این آر ایکسپریس وے کے پلرنمبر248کے قریب میں پیش ائے اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کے قتل کا ایک ویڈیوغلط انداز میں دہلی واقعہ کے طور پر پیش کیاجارہا ہے۔
دی کوائنٹ کی رپورٹ کے بموجب مذکورہ لیڈر محمدخلیل33کو 10جنوری 2021کی رات تین لوگوں کے قتل کردیاتھا۔
تینوں قاتلوں کی شناخت شیف اور مالک غریب نواز ہوٹل شیخ راشید اور دوورکروں محمد عظمت اور سید عمران کے طور پر ہوئی ہے
ابتدائی جانچ میں اس بات کا پتہ چلاہے کہ واقعہ کے لین دین کے تنازعہ کا سبب ہے۔ واقعہ کے متعلق بات کرتے ہوئے شمس آباد ڈی سی پی این پرکاش ریڈی نے کہاکہ رشید نے خلیل سے قرض لیاتھا۔
چونکہ وہ قرض کی رقم واپس دینے کے موقف میں نہیں تھا لہذا مذکورہ اے ائی ایم ائی ایم لیڈر کے قتل کرنے کا اس نے فیصلہ کرلیاتھا۔
حالانکہ یہ واقعہ حیدرآبادکا ہے مگر کچھ نٹیزنس اس کودہلی کے کارول باغ کا واقعہ کے طور پرشیئر کررہے ہیں۔