اے ایس ائی نے 2ستمبرکے بعد گیان واپی مسجد میں جو سروے کیاتھا وہ کلعدم تھا
وارناسی۔ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی(اے ائی ایم سی) نے وراناسی ضلع مجسٹریٹ(ڈی ایم) کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس ائی) کے گیان واپی مسجد عمارت کے سروے کو روکنے کی مانگ کی ہے۔
مسجد کمیٹی نے کہاکہ اے ایس ائی کے ذریعہ ستمبر2کے بعد جو سروے کیاجارہا ہے وہ ”کیونکہ وہ غیرضروری اور بے کار ہے کیونکہ ہرٹیج باڈی نے وارناسی کی ضلعی عدالت میں مزید اٹھ ہفتوں کاوقت مانگا ہے جس پر ستمبر8کو سماعت ہوگی“۔
اے ائی ایم سی جوائنٹ سکریٹری ایس ایم یسین نے جمعرات کے روز کہاکہ ”اب تک عدالت نے تو مدت میں توسیع کی ہے اور نہ ہی عدالت نے سروے کو جاری رکھنے کا کوئی حکم جاری کیاہے۔
ستمبر2کے بعد سے گیان واپی مسجد میں اے ایس ائی کا کیاجانے والا سروے کالعدم ہے۔ لہذا ہم ضلع انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ سروے روک دیں“۔تاہم وراناسی ڈی ایم ایس راجا لنگم نے کہاکہ ”مذکورہ ضلع انتظامیہ مداخلت نہیں کرسکتا کیونکہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے۔
وہ اے ایس ائی کو کوئی حکم بھی جاری نہیں کرسکتا ہے۔ یہ بات ان(اے ائی ایم سی کے ذمہ داران) تک پہنچادی گئی ہے“۔
مذکور ہ کمیٹی نے کہاکہ اے ایس ائی کو ستمبر2تک سروے کی ایک رپورٹ داخل کرنا تھا مگر انہوں نے وارناسی ضلع عدالت میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے رپورٹ داخل کرنے کے لئے مزید اٹھ ہفتوں کا وقت مانگا ہے“۔
کیونکہ ضلع جج چھٹی پر ہیں تو معاملہ ایڈیشنل ضلع جج۔1(اے ڈی جے) کی عدالت میں پیش کیاگیاہے۔مذکورہ اے ڈی جے نے حکم دیا ہے کہ اس معاملے کو ضلع جج کی عدالت میں پیش کریں۔ ایس ایم یسین نے کہاکہ عدالت نے جمعہ کو ائندہ سماعت کی تاریخ پرفائل رکھنے کا حکم دیاہے