اے سی بی کے نام پر فرضی فون کالس ، سرکاری ملازمین اور عوام کوہوشیار رہنے کا مشورہ

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : اینٹی کرپشن بیورو نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو اے سی بی اہلکاروں کی نقالی کرنے والے افراد کی طرف سے کی جانے والی دھوکہ دہی کی کالس کے بارے میں انتباہ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگ اے سی بی کے افسران کے نام فرضی کال کررہے ہیں ۔ سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اے سی بی کے اہلکار کبھی بھی سرکاری ملازمین کو مقدمات بند کرنے کے بدلے رقم کا مطالبہ کرنے کے لیے نہیں کہتے ۔ سرکاری ملازمین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی کالس پر توجہ نہ دیں اور نہ ہی کوئی ادائیگی کریں اگر ایسی کوئی کال موصول ہوتی ہے تو وہ فوراً مقامی پولیس سے ربط پیدا کریں ۔ عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور اے سی بی ٹول فری نمبر 1064 پر بھی ربط کریں ۔۔ ش