اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ جعل سازی پر دو ملزمین گرفتار

   

بدایوں : اترپردیش کے ضلع بدایو ں کے کوتوالی سہسوان علاقے میں اے ٹی ایم کارڈ بدل کر لوگوں کے روپئے ہڑپنے والے گروہ کے دو اراکین کو پولیس نے گزشتہ رات گرفتار کیا ہے ۔ ملزمین کے قبضے سے 35اے ٹی ایم کارڈ ایک کار و 20ہزار روپئے نقد برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دونوں جعل ساز متھرا کے رہنے والے ہیں اور بریلی، کاس گنج، بدایوں ،غازی آباد، مین پوری سمیت ایک درجن سے زیادہ اضلاع میں اے ٹی ایم کارڈ بدل کر لوگوں کے ساتھ جعل سازی کی واردات کو انجام دے چکے تھے ۔ سہسوان کوتوالی انچارج انسپکٹر سنجیو کمار شکلا نے بتایا کہ ان کے علاقے میں اے ٹی ایم کارڈ بدل کر روپئے نکالے جانے کی شکایتیں لگاتار موصول ہورہی تھیں۔