اے پی:پرائیویٹ ٹراویلس کی بس اُلٹ گئی۔ایک ہلاک ، 24 زخمی

   

حیدرآباد 23؍جنوری ( یواین آئی ) آندھراپردیش راجمندری میں پرائیویٹ ٹراویلس کی بس اُلٹ گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور 24 افراد زخمی ہوگئے ۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق خانگی ٹراویلس کی بس جو وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد جارہی تھی، کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ بس سڑک پر الٹ گئی۔ مشرقی گوداوری ضلع کے ایس پی نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اورراحٹ کے اقدامات کئے ۔ بس کو دو کرینوں کے ذریعہ سڑک سے ہٹایا گیا ۔ زخمیوں کو ایمبولینس میں راجہ مہندرا ورم سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔