راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کارگو ٹرمنل کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کارگو ٹرمنل 2 کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر کدھیر کدھیرون سی ای او جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے کہا کہ GHIAL کیلئے کارگو ٹرمنل 2 کا آغاز حیدرآباد کے ایشیا میں ایک سرکردہ ایر کارگو لاجسٹکس گیٹ اے کے طور پر ابھرنے کیلئے ایک اہم لمحہ ہے ۔ ملکی اور غیر ملکی کارگو کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جو ایرلائنز ، فریٹ فارورڈز ، لاجسٹکس آپریٹرز ، اور ریگولیٹری ایجنسیوں کیلئے اگلی نسل کا انفراکچر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے ۔ 16864 مربع میٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے نئے ٹرمنل کوآپریشنل کارکردگی اور طویل مدتی اسکیل ایبلٹی کیلئے بتایا گیا ہے ۔ یہ ٹرمنل تقریبا 50 ہزار میٹرک ٹن سالانہ کی ہینڈلنگ کی صلاحیت کے ساتھ کام شروع کریگا ۔ توسیعی شدہ علاقوں کی صلاحیت کو دو گنا کر کے ایک لاکھ میٹرک ٹن سالانہ تک کیا جائے گا ۔ سنجیوایڈورڈ سی ای او جی ایم آر ایر کارگو اینڈ لاجسٹکس نے کہا کہ حیدرآباد میں نئے کارگو ٹرمنل کا آغاز ہندوستان کے ایر لاجسٹکس ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے ۔۔ ش m/b