واشنگٹن: صدر جو بائیڈن نے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی جیت پر مبارکباد دینے کے لیے فون کیا اور انتظامیہ کی تبدیلی پر بات چیت کیلئے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے حوالے سے جمعرات کو میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاع دی گئی۔ ٹرمپ کے ترجمان اسٹیون چیونگ نیمیڈیا کو ایک بیان میں بتا یا کہصدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی ہونے والی ملاقات کے منتظر ہیں اور انہوں نے اس کال کو بہت سراہا ہے ۔ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت سے ہٹ کر 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد بائیڈن کو یہ دعوت نہیں دی تھی۔صدر عام طور پر آنے والی انتظامیہ کو وائٹ ہاؤس میں مدعو کرتے ہیں اور نارتھ پورٹیکو کی سیڑھیوں پر ان کا استقبال کرتے ہیں ۔ پھر ان کے ساتھ افتتاحی تقریب کے لیے یو ایس کیپیٹل جاتے ہیں جس میں ٹرمپ نے 2021 میں شرکت نہیں کی تھی۔ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔