بائیڈن کااچانک دورہ یوکرین، زیلنسکی کیساتھ ملاقات

   

کیف: امریکی صدر جو بائیڈن اچانک یوکرین پہنچ گئے۔ وہ اتوار کو یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ کیف کی گلیوں میں نظرآئے۔ ’’العربیہ ‘‘ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن نے کیف میں یوکرینی فوج کے ہلاک ہونے والوں کی یادگاری دیوار کا دورہ کیا۔ بائیڈن نے اور زیلنسکی نے کیف میں سینٹ مائیکل کیتھیڈرل میں ملاقات کی ہے۔امریکی صدر کا منگل اور چہارشنبہ کو پولینڈ کا دورہ کرنا ہے اور اپنے روسی ہم منصب پوتین کے لیے ایک پختہ ’’پیغام‘‘لیکر جانا ہے۔ انہوں نے یہ پیغام دینا تھ ہے کہ جب تک ضروری ہوا امریکہ یوکرین کی حمایت کرتا رہے گا۔ واضح رہے یوکرین روس جنگ کو لگ بھگ ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔وائٹ ہاؤس ترجمان جان کربی نے جمعہ کو کہا کہ پولینڈ کی تاریخ کی عظیم علامت والے مقام سے یوکرین پر روسی حملے کو سال مکمل ہونے سے تین روز قبل بائیڈن پوتین کے ساتھ ساتھ روسی عوام کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں۔کربی نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ یوکرین کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے اور یوکرین کی حمایت کرنے والا بین الاقوامی اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا ’’ امریکہ جب تک ضروری ہوا کیف کی حمایت جاری رکھے گا‘‘۔