بائیڈن کی پالیسیوں پر تنقید امریکہ جہنم میں جا رہا ہے :ٹرمپ

   

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل کہا کہ ڈیموکریٹس اور امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ امریکہ کو تباہ کر رہی ہے ۔ٹرمپ نے ڈیلاویئر، اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’سچ یہ ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، اور چوری ہوئی اور اب ہمارا ملک تباہ ہو رہا ہے ۔ ہمارا ملک تباہ ہو رہا ہے ، ہمارا ملک جہنم میں جا رہا ہے ۔ہم نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن سے متعلق کچھ عجیب و غریب واقعات کو یاد کرتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا۔سابق صدر نے کہاکہ اس وقت ایک ایسا صدر ہے جسے بالکل اندازہ نہیں ہیکہ آخر کیا ہو رہا ہے۔