لکھنؤ : آٹو موبائل کے شعبے میں ملک کی معروف کمپنی بجاج آٹو موبائل نے پلسر رینج میں جدید سہولیات سے لیس نئی موٹر سائیکل پلسر این۔160کو اترپردیش میں لانچ کردیا ہے ۔پلسر این 160 میں پہلی بار ڈول۔چینل اے بی ایس اور سبھی اپگرید فیچرس جیسے پروجکٹر، ایل ای ڈی ہیڈلیمپ،اسپورٹی انڈر یلی ایگجاسٹ، گیئر انڈیکیٹر اور موبائل چارجنگ جیسی سہولیات ہیں۔ لکھنؤ میں اس کا ایکس سورام قیمت ایک لاکھ 25ہزار 984 رکھی گئی ہے ۔