برازیلیا: برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ساؤ پالو کے ریاستی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 فروری سے ملک میں موثر سیلاب کی تباہ کاریوں میں اموات کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ ریاست میں جہاں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 1,815 افراد بے گھر ہوگئے اور 30 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔