لندن : برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کو برطانیہ میں اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بچوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرنے پر برطانوی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔شہزادہ ہیری دورہ برطانیہ کے دوران اپنی فیملی کی سیکیورٹی کے لیے ادائیگی کرنے کی اجازت نہ ملنے پر برطانوی حکومت کے خلاف عدالتی جنگ میں مصروف ہیں۔برطانوی صحافی کیرول میلون کا شہزادہ ہیری کے بارے میں کہنا ہے کہ ایسا شخص جس نے ہمیں بتایا کہ وہ مالی طور پر خود مختار بننا چاہتا ہے اور اپنے خاندان کی حفاظت کے لیے خود مکمل طور پر ذمہ دار ہے، اس نے حکومت اور پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کی 300,000 پاؤنڈز خرچ کیے اور قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں تاکہ وہ پولیس کا تحفظ حاصل کر سکے۔