برطانیہ میں بلیک میلنگ کے شکار لڑکے کی خودکشی

   

لندن: برطانیہ میں لندن کی کیپیٹل پولیس کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات میں ایک ایسے جرم کا انکشاف ہوا ہے جو 2022 میں پیش آیا تھا۔ تفصیلات میں بتایاگیا ہے کہ دو سال قبل ایک شخص نے ایک نوجوان کو بلیک میل کیا اور اس کی برہنہ تصاویر دکھا کراس سے پیسے مانگے اور رقم نہ دینے پر تصاویر شائع کرنے کی دھمکی دی تھی۔ لڑکے نے رقم نہ ہونے پر ایک کثیر منزلہ عمارت سے کود کر خود کشی کرلی تھی۔کیپٹل پولیس کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ 16 سال کی عمرکے طالب علم کوایک نامعلوم شخص کے پیغامات موصول ہوئے جس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے اسے رقم نہ بھیجی تو وہ اس کی دو برہنہ تصاویر سوشل میڈیا پرپوسٹ کردیا۔