نینی تال: اتراکھنڈ کے رودرا پور کے سڈکول میں دیر رات برٹانیہ کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی۔ جس کی وجہ سے کمپنی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ 20 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر بمشکل قابو پایا جا سکا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق برٹانیہ کمپنی میں رات 12 بجے اچانک آگ کے شعلے اٹھنے لگے ۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ آگ نے فوراً ہی خوفناک شکل اختیار کر لی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ادھم سنگھ نگر ٹی ایس منجوناتھ سڈکول پوسٹ اور فائر بریگیڈ کے عملہ کے ساتھ جائے وقو عپر پہنچ گئے ۔تب تک آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی تھی۔ اس پر قابو پانے کے لیے پہلے ٹاٹا، بجاج اور اشوکا لیلینڈ کمپنی کے ساتھ ساتھ ردر پور کے فائر ٹینڈرز کو تعینات کیا گیا، لیکن جب ان پر قابو نہ پایا جا سکا تو کیچھا، ستار گنج اور ہلدوانی سے آگ بجھانے والے عملے کو بلایا گیا۔