بشنوئی گینگ کا ممبر انکاونٹر میں ہلاک

   

میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے مدھالی علاقہ میں ایس ٹی ایف کی گوتم بدھ نگر یونٹ اور میرٹھ پولیس کے ساتھ ہوئے انکاونٹر میں لارنس بشنوئی گینگ کا سرگرم ممبر مارا گیا۔غازی آباد میں22اکتوبر 2023 کو لارنس بشنوئی گینگ و کنٹریکٹ کلر جتیندر عرف جیتو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پرمود کسانا کا قتل کردیا تھا۔جیتو اسی وقت سے فرار چل رہا تھا۔