بغاوت کی کوشش کا الزام، 30 سے زائد افراد گرفتار

   

دوشنبہ : کرغستان میں بغاوت کی کوشش کے الزام میں 30سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کرغستان میں ایک گروہ اقتدار پر قبضہ کے لیے ملک میں فسادات پھیلانے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل کے کرغستان کے دورے کے چند روز بعد ہوئیں، جب کرغیز صدر صدیر جاپا روف نے یورپی یونین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے اپنی تیاری کا عہد کیا۔ پہاڑی ملک کرغستان نے طویل عرصہ تک ایک ایسے خطہ میں رہتے ہوئے اظہارِ رائے کی آزادی کا لطف اْٹھایا جہاں کئی ممالک کے عوام کو اظہارِ رائے پر قدغن کا سامنا ہے۔ اس لیے ملک میں ہونے والی حالیہ گرفتاریوں پر این جی اوز، میڈیا اور سول سوسائٹی کے خلاف دباؤ میں اضافہ کی مذمت کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کرغستان کے عوام نے1991ء میں سوویت یونین سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے اب تک بدعنوانی، اقربا پروری اور متنازعہ ووٹوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیاسی بحرانوں پر اپنے ملک میں 3 صدور کو مستعفی ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔