نئی دہلی : پاکستان کرکٹ ٹیم خواہ کسی بھی ٹورنمنٹ میں ہندوستان کے ساتھ ہو تنازعہ ہوہی جاتا ہے۔ اس مرتبہ تنازعہ ہندوستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ کے معاملہ میں ہوا ہے۔ 6 دسمبر کی شام تک خبر تھی کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کیلئے ویزا نہیں مل پایا ہے لیکن رات دیر گئے اطلاع آئی ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف سے پاکستانی ٹیم کو ہندوستان آکر ٹورنمنٹ کھیلنے کیلئے ویزا کلیئرنس مل گیا ہے۔پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق وزارت داخلہ نے پاکستان کی ٹیم کو ہندوستان آکر اس ٹورنمنٹ میں حصہ لینے کیلئے ویزا کلیئرنس دیدیا ہے۔ اس مرتبہ بلائنڈ ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد ہندوستان میں ہورہا ہے۔ اس کو 6سے 17 دسمبر کے درمیان کھیلا جانا ہے۔ 15 دسمبر کو سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ 17 دسمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔