بلدیہ کی ارلی برڈ اسکیم کی شاندار کامیابی 617 کروڑ روپئے جائیداد ٹیکس کی وصولی

   

حیدرآباد ۔ 30 اپریل (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اعلان کردہ ’گرلی برڈ‘ اسکیم کامیاب ہوئی۔ عہدیداروں کی توقع سے زیادہ ایک ماہ میں ریکارڈ جائیداد ٹیکس وصول ہوا ۔ مالیاتی سال 2022-23ء کا جائیداد ٹیکس 30 اپریل تک ادا کرنے پر 5 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔ جمعہ کی شام 7 بجے تک جی ایچ ایم سی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 617 کروڑ روپئے وصول ہوئے۔ جی ایچ ایم سی کے ریونیو شعبہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ بلدیہ کے حدود میں جائیداد ٹیکس ادا کرنے والے 18 لاکھ لوگ ہیں جن میں 6.51 لاکھ افراد نے جائیداد ٹیکس ادا کردیا ہے۔ عہدیداروں کا اندیشہ ہفتہ کی رات تک مزید 50 تا 60 کروڑ روپئے ٹیکس وصول ہوسکتا ہے۔ گذشتہ سال آرلی برڈ اسکیم میں 541 کروڑ روپئے کا ٹیکس وصول ہوچکا تھا۔ ابھی تک 76 کروڑ روپئے زیادہ ٹیکس وصول ہوا ہے۔ جملہ 650 تا 675 کروڑ روپئے ٹیکس وصول ہونے کی عہدیدار توقع کررہے ہیں۔ جی ایچ ایم سی نے 600 کروڑ جائیداد ٹیکس وصول کرنے کا نشانہ مختص کرتے ہوئے آرلی برڈ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ دو دن قبل ہی 600 کروڑ روپئے وصول ہونے پر نشانہ پر نظرثانی کرتے ہوئے 700 کروڑ روپئے کیا آخری دن ٹیکس کی وصولی پر خصوصی توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ مالی مسائل سے دوچار جی ایچ ایم سی کو یہ آمدنی بڑی راحت فراہم کرے گی۔ن