دہرادون: اتراکھنڈ کے وزیر خزانہ ڈاکٹر پریم چند اگروال نے منگل کو ‘بل لاو انعام حاصل کرو ‘ اسکیم کے تحت اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں جیتنے والوں میں اسمارٹ فون، اسمارٹ گھڑیاں اور ایئر بڈ تقسیم کیے ۔ اس دوران جیتنے والوں نے اس اسکیم کیلئے حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ریاستی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے رشی کیش دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں ڈاکٹر اگروال نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ایوارڈ جیتنے والوں اور ایوارڈ کی تقسیم میں مکمل شفافیت ہے ، اس لیے اس پورے عمل میں کوئی انسانی مداخلت نہیں ہے ۔