بنگلورو۔سوشیل میڈیا پوسٹ پر منگل کے روز کاول بائراسانڈرا میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد‘ دنگا بھڑکانے کے معاملے کے اہم ملزم نوین کی ماں نے کہاکہ وہ محض اس لئے زندہ ہے کیونکہ اس کی جان مسلم نوجوان نے بچائی ہے۔
رکن اسمبلی اکھڈ سرینواسا مورتی کی بہن جیانتی نے کہاکہ ایک گھر کو آگ لگانے سے کچھ منٹو ں قبل نوجوانوں کے ایک گروپ نے عمارت کے باہر انہیں پوری حفاظت کے ساتھ نکالا تھا۔
ہنگامہ 8بجے کے قریب شرو ع ہوا اور جینتی کو اس بات کا یقین تھا کہ اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”جیسے جیسے وقت گذرتا گیا حالات نہایت خراب ہوگئے اور وہاں پر کوئی راستہ نہیں تھا کہ میں فرار ہوسکوں کیونکہ سینکڑوں لوگ سڑک پر تھے اور گاڑیاں جل رہی تھیں“۔
تھرتھراتے ہوئے جینتی نے کہاکہ ”تقریبا10بجے کے قریب پانچ لوگوں کا ایک گروپ آیا اور مجھ سے کہاکہ مجھے چلے جانا چاہئے۔
پھر اسی کے ساتھ ایک ہجوم ہمارے صحن میں پہلے داخل ہوگیاتھا۔ ہجوم میں سے ایک فرد نے دوسری عمارت میں مجھے حفاظت کے ساتھ لے جانے والے گروپ سے سوال کیا۔
حقیقت میں ایک منٹ کے اندر مجھے دوسری عمارت میں منتقل کردیاگیا‘ ہمارا گھر کو آگ لگادی گئی“۔
نوین کے ایک توہین آمیز سوشیل میڈیاپوسٹ کی وجہہ سے فساد پھوٹ پڑا تھا جس نے مسلم کمیونٹی کے جذبات مجروح ہوئی تھی اور اس کی وجہہ سے رکن اسمبلی اور اس کے حامیوں کے مکانات پر رات میں حملہ کیاگیاتھا۔
رکن اسمبلی کے گھر کے قریب آرٹی نگر کے ایک مندر کو بچانے کے لئے اس کے پڑوسی مسلمانوں نے انسانی زنجیر بن کر ڈھال کا کام کیاہے‘ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشیل میڈیا پر کافی وائیرل ہوا ہے