بنگلورو میں کانگریس لیڈر حیدر علی کا قتل

   

بنگلورو: بنگلورو سنٹرل میں ایک مقامی کانگریس لیڈر حیدر علی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حیدر علی جو کانگریس رکن اسمبلی این اے حارث کے قریبی ساتھی تھے، ہفتہ کی رات تقریباً 1 بجے اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے جب ان پر اشوک نگر کے قریب گڑھوڑا مال کے پاس حملہ کیا گیا۔ حیدر کو فوری طور پر باؤرنگ ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔