بنگلہ دیش میں شدید گرمی، اسکولس بند

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جاری شدید لو کی وجہ سے سرکاری پرائمری اسکول اگلے چار دن تک بند رہیں گے ۔ بنگلہ دیش کی پرائمری اور ماس ایجوکیشن کی وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے کئی حصے لو کی زد میں ہیں اور درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ۔