ڈھاکہ : حالیہ ہفتوں میں سیلاب سے متاثرہ بنگلہ دیش میں چاول کی برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے مہینوں میں یہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ سیلاب زدہ ملک میں کئی ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوچکی ہیں اور حکومت بنگلہ دیش کو بیرون ملک بالخصوص ہندوستان سے چاول درآمد کرنا پڑرہا ہے۔ آل انڈیا رائس اکسپورٹرس اسوسی ایشن کے مطابق مالی سال 2020-21 ء میں بنگلہ دیش نے ہندوستان سے 4,91,000 میٹرک ٹن چاول درآمد کیا۔ 2021-22 ء میں یہ مقدار بڑھ کر 9,14,000 میٹرک ٹن ہوچکی ہے۔ روس ۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے بھی خطہ میں غذائی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔