کولکاتا : ملک بھر میں کورونا کی تیسر ی لہر کے درمیان کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔بوسٹر خوراک سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز اور پہلی صف میں کورونا فائٹرز کو دی جارہی ہے ۔اس کے علاوہ 60 سال سے زاید عمر کے افراد کو بھی بوسٹر خوراک دیا جانا ہے ۔ بنیادی طور پربوسٹر کی خوراک دوسری خوراک کے 285 دن بعد دی جارہی ہے ۔تاہم اس درمیان بوسٹر خوراک کے نا م پر جعل سازی بھی شروع ہوگئی ہے ۔کلکتہ پولس کے جوائنٹ پولس کمشنر (کرائم) مرلی دھر شرما نے سوشل میڈیا پرلوگوں کو خبردار کیا ہے کہ بوسٹر خوراک کے نام پر دھوکہ دہی کی جارہی ہے ۔فیس بک پر جوائنٹ سی پی (کرائم) مرلیدھر شرما نے سب کو خبردار کیا ہے کہ ‘‘دھوکہ بازوں نے بوسٹر خوراکے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیاہے ۔ فراڈ کرنے والے آپ کو کال یا ٹیکسٹ کر سکتے ہیں تاکہ یہ معلوم کر سکیں کہ کیا وہ کوووڈ19کی بوسٹر ڈوز لینا چاہتے ہیں۔‘‘ ہاں’’ میں جواب دینے پر وہ آپ کو فوری طور پر ایک لنک بھیجیں گے ۔ پھر آپ سے اس لنک پر کلک کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ پھر آپ سے اوٹی پی کے لیے کہا جائے گا۔ جب آپ کو کوئی فون کال یا میسج موصول ہوتا ہے ، تو لنک کو ڈاؤن لوڈ نہ کریں اور نہ ہی او ٹی پی شیئر کریں ۔