یو پی آئی کے ذریعہ ادائیگی پر عائد ایم ڈی آر جاریہ سال تک ملتوی

   

حیدرآباد۔8۔اکٹوبر۔(سیاست نیوز) وزارت فینانس نے UPI کے ذریعہ کی جانے والی ادائیگیوں پر عائد کئے جانے والے MDR کو جاریہ سال کے لئے ملتوی کردیا ہے! مرکزی حکومت نے آن لائن ادائیگیوں پر MDR کی وصولی کے سلسلہ میں جاری کئے گئے احکامات کو زیر التواء رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان پر جاریہ ماہ کے دوران عمل آوری کے بجائے یکم جنوری 2027سے عمل آوری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ملک میں جاری حالات اور ہندستان بھر کی بیشترتمام ریاستوں میں احتجاج کو دیکھتے ہوئے کئے گئے اس فیصلہ کے سلسلہ میں کہا جارہاہے کہ مرکزی حکومت نے ابتداء میں 15اکٹوبر 2026 سے آن لائن ادائیگیوں پر مرچنٹ یعنی تاجرین پر MDR عائد کرتے ہوئے فیس وصولی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب وزارت فینانس کی جانب سے جاری اقدامات کے سلسلہ میں بتایا جارہا ہے کہ حکومت نے دسہرہ اور دیوالی کے پیش نظر تہواروں میں عوام اور تاجرین کو راحت فراہم کرنے کے لئے اس فیصلہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت فینانس نے UPI کے ذریعہ کی جانے والی ادائیگیوں پر MDR عائد کرنے کے فیصلہ کو ملتوی کئے جانے کے سلسلہ میں تاحال کوئی باضابطہ احکامات جاری نہیں کئے ہیں لیکن آئندہ 48 گھنٹوں میں اس سلسلہ میں احکامات کی اجرائی کو یقینی بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔مرکزی وزار ت فینانس نے 2000 روپئے سے زائد کی ادائیگیوں پر 0.4 فیصد MDR وصول کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اکٹوبر 15 سے عمل آوری کی جانی تھی لیکن آن لائن ادائیگی کے پلیٹ فارمس اور UPI کمپنیوں کے شیئر میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کئے جانے کے ساتھ ہی حکومت نے اپنے فیصلہ کو ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ فینانس کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں جاری عوامی احتجاج کے دوران وزارت ایسے کسی بھی فیصلہ پر عمل آوری کی متحمل نہیں ہے جو عوام پر راست یا بالواسطہ اثر انداز ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں حصص بازار میں ریکارڈ کی جانے والی تبدیلیوں کا بھی اس فیصلہ کو ملتوی کرنے کا سبب قرار دیا جا رہاہے۔3
بتایاجاتاہے کہ مرکزی حکومت کے اس سلسلہ میں اگر احکامات کی اجرائی عمل میں لاتی ہے تو ایسی صورت میں UPI ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو جو آمدنی میں اضافہ کی توقع تھی وہ باقی نہیں رہے گی۔ ذرائع کے مطابق جلد ہی NPCI کی جانب سے MDR کی وصولی کے فیصلہ کو مؤخر کئے جانے کے سلسلہ میں باضابطہ احکامات کی اجرائی ممکن ہے۔3