بھومی پوجن پر پوسٹ کے پیشن نظر حسین جہاں کو دھمکیاں

,

   

کلکتہ۔کرکٹر محمد شامی کی مطلقہ بیوی حسین جہاں نے سوشیل میڈیا پر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے5اگست کے روز سنگ بنیاد رکھے جانے کے پیش نظر ہندوبھائیوں اور بہنوں کو دی گئی مبارکباد

کے حوالے سے ”کچھ مخصوص ذہنیت کے حامل افراد“ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے پیش نظر مذکورہ افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے

حسین جہاں نے پولیس نے شکایت درج کرائی
جہان نے اتوار کے روز کلکتہ میں سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور اس ضمن میں فوری کاروائی کی بھی درخواست کی ہے

کلکتہ کے لال بہادر اسٹریٹ کے سائبر پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں لکھا ہے کہ ”5اگست کے روز ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے رکھے گئے سنگ بنیاد پر اپنے ہندو بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرنے کے بعد سے کچھ مخصوص ذہنیت کے حامل لوگوں کی جانب سے میرے ساتھ ہراسانی قابل افسوس عمل ہے۔

کچھ لوگ مسلسل مجھے دھمکی دے رہے ہیں وہ میری جان لے لیں گے‘ یہاں تک کے میری عصمت لوٹیں گے اور میرے ساتھ جنسی بدسلوکی کریں گے۔

سوشیل میڈیا پر مسلسل حملے مجھے عدم محفوظ ہونے کا احساس دلارہے ہیں اور ہر لمحہ میں خود کو غیر محفوظ اور لاچار سمجھ رہی ہوں۔ میں ذہنی طور پر تناؤ کاشکار ہورہی ہوں“

محمد شامی کی مطلقہ بیوی خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہے
انہوں نے شکایت میں کہاکہ ”میں خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہوں کیونکہ اپنی بیٹی کے ساتھ میں تنہا ہوں۔

ہر سکنڈ میرے لئے ڈراونہ خواب ثابت ہورہا ہے“۔

پولیس سے کاروائی کی گوہار لگاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”میرے ساتھ ہورہی ذہنی اذیت کے خلاف فوری کاروائی پر میں آپ کی شکر گذار رہوں گی۔ میں امید کرتی ہوں کہ انسانی بنیاد پر آپ کافی بہتر سلوک کریں گے“۔