بھگوان رام کو نان ویجیٹرین کہنے والے رکن اسمبلی نے معافی مانگ لی

,

   

این سی پی ایم ایل اے جیتندر اوہاد کے متنازعہ بیان پر ایودھیا کے بڑے پجاری کی مذمت
شرڈی: بھگوان رام کو گوشت خور کہنے کے تنازعہ کے بعد این سی پی (شرد پوار گروپ) کے ایم ایل اے جتیندر اوہاد نے معافی مانگ لی ہے۔ شرڈی میں ورکرز کانفرنس کے دوران اوہاد نے میڈیا سے کہا کہ اگر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے تو میں معذرت کا اظہار کرتا ہوں۔ وہ انتخابات کے لئے شری رام کو لا رہے ہیں، لیکن ہمارا رام ہمارے دل میں ہے۔اوہاد نے کہا کہ سچ چاہے کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو، میں عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے افسوس کا اظہار کر رہا ہوں، یہی ہمارے لیڈر شرد پوار نے ہمیں سکھایا ہے۔معافی مانگنے سے پہلے ریاست میں کئی مقامات پر ان کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ بی جے پی لیڈر رام کدم نے ممبئی کے گھاٹ کوپر پولیس اسٹیشن میں اوہاد کیخلاف شکایت بھی درج کرائی ۔دراصل، اوہاد نے دھار (3 جنوری) کو شرڈی میں صحافیوں سے کہا تھاکہ رام ہمارے ہیں، وہ بہوجنوں کے ہیں۔ بھگوان رام شکار کر کے کھاتے تھے۔ ہم بھی شری رام کے نظریات پر عمل پیرا ہیں۔ رام کو آئیڈیل بنا کر لوگوں پر سبزی خور کھانا مسلط کیا جارہا ہے۔قبل ازیں جتیندر اوہاد نے بھگوان رام پر اپنے تبصرے سے تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔ لیڈر جتیندر اوہادنے کہا کہ بھگوان رام سبزی خور نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ 14 سال تک جنگل میں رہے۔یہ بات اُس وقت سامنے آئی جب بی جے پی لیڈر رام کدم نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر ایکناتھ شندے سے کہا کہ وہ 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے دن کو ڈرائی ڈے اور ایک ایسا دن قرار دیں جس پر تمام نان ویجیٹیرین کھانے پر پابندی لگا دی جائے۔جیتندر اوہاد نے کہا کہ بھگوان رام بہوجن،اور شکاری تھے۔ہم تاریخ نہیں پڑھتے اور سیاست میں سب کچھ بھول جاتے ہیں۔ رام ہمارا ہے، ہم بہوجنوں کا۔ جو شکار کرکے کھاتے تھے،ہندوستان ٹائمز نے رپورٹ کیا جتیندر اوہاد نے کہاکہ رام کبھی سبزی خور نہیں تھے، وہ نان ویجیٹیرین تھے۔ ان کے متنازعہ تبصرے سے ہونے والے ہنگامے کے جواب میں جتیندر اوہاد نے کہاکہ یہ کیا تنازعہ ہے کہ بھگوان رام کیا کھاتے تھے؟ کوئی دعویٰ کرے گا کہ بھگوان رام میتھی بھاجی کھاتے تھے اس وقت چاول نہیں تھے۔بھگوان رام ایک کھشتریا تھے اور کھشتری نان ویجیٹیرینز ہیں۔ ہندوستان کی 80 فیصد آبادی نان ویجیٹیرینز ہے، وہ بھگوان رام کے بھکت بھی ہیں۔دریں اثنا، شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس نے زور دے کر کہا کہ صحیفوں میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ بھگوان رام نے اپنی جلاوطنی کے دوران صرف پھل کھائے تھے۔جتیندر اوہاد جو بول رہے ہیں وہ بالکل جھوٹ ہے۔