بھینس کو فروخت کے مسئلہ پر جھگڑا ، شوہر نے بیوی کے پیر کاٹ دیئے

حیدرآباد14مارچ(یواین آئی)ایک عجیب وغریب واقعہ میں بھینس کو فروخت کرنے کے معاملہ میں ہوئے جھگڑے کے بعدایک شخص نے اپنی بیوی کے پیر کاٹ دیئے ۔یہ ناقابل یقین واقعہ تاخیر سے سامنے آیا جو آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پیش آیا۔ضلع کے لنگالاپاڈوگاوں کے رہنے والے جی پچیا کا جھگڑا اس کی بیوی سے بھینس کو فروخت کرنے کے معاملہ پر ہوا ۔اس جھگڑے میں برہمی کااظہا رکرتے ہوئے اس نے کلہاڑی سے اپنی بیوی کے دونوں پیر کاٹ دیئے ۔پولیس نے یہ بات بتائی۔اس جوڑے کو ایک بیٹی ہے جو اس واقعہ کے وقت گھر میں موجود تھی۔اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین کی شادی شدہ زندگی بہتر نہیں تھی ۔بھینس کو فروخت کرنے کے معاملہ پر ان دونوں میں ہوئے جھگڑے کے بعد اس کے باپ نے اس کی ماں کے پیر کلہاڑی سے کاٹ ڈالے ۔اس لڑکی نے کہاکہ اس کی ماں کی چیخ و پکار پر وہ نیندسے بیدار ہوئی اور کہاکہ اس کے باپ نے اس کی ماں کے دونوں پیر کاٹ ڈالے ۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک ایف آئی آر در ج کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT