ریاست میں بی جے پی کے ترجمان سومیت ششانک نے اتوار کے روز اے این ائی کو بتایاکہ نتیش کے نائب کے طور پر سمراٹ چودھری اور وجئے سنہا حلف لیں گے۔
پٹنہ۔ جنتا دل یونائٹیڈ چیف نتیش کمار اتوار کے روز بہار چیف منسٹر کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے اراکین اسمبلی کے ہمراہ گورنر کی رہائش گاہ راج بھون سے باہر ائے۔تیزی کے ساتھ بدلتے سیاسی پس منظر میں گورنر راجندر ارلیکر کو نتیش نے بی جے پی اراکین اسمبلی کی حمایت پر مشتمل لیٹرس کے ساتھ اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
استعفیٰ کا مکتوب قبول کرتے ہوئے گورنر نے نئی حکومت کی تشکیل تک نگران چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کی گورنر نے نتیش سے درخواست کی۔سمجھا جارہا ہے کہ اتوار کے روز بی جے پی سے دو ڈپٹی چیف منسٹران کے ہمراہ چیف منسٹر کی حیثیت سے نتیش کمار نویں مرتبہ حلف لیں گے۔ شام 5بجے حلف برداری تقریب مقرر کی گئی ہے۔
مذکورہ بی جے پی اور جے ڈی(یو)اپنی سیاسی صف بندیوں کے لئے بدنام ریاست میں اقتدار کے خلاء سے بچنے کی کوشش کررہی ہیں۔ درایں اثناء بی جے پی قومی صدر جے پی نڈا بھی دن میں بہار پہنچنے والے ہیں اور ان کا استقبال ائیر پورٹ پر نتیانند رائے مرکزی وزیر اور پارٹی کے سابق ریاستی صدر اور ایم پی سنجے جیسوال کریں گے۔
ان افواہوں کے درمیان کے سشیل مودی اورینو کماری نائب وزیراعلی کے لئے دوڑ میں ہیں‘ریاست میں بی جے پی کے ترجمان سومیت ششانک نے اتوار کے روز اے این ائی کو بتایاکہ نتیش کے نائب کے طور پر سمراٹ چودھری اور وجئے سنہا حلف لیں گے۔
اس سے قبل گورنر کو اپنا استعفیٰ کا مکتوب دینے کے بعد پیش ائے سیاسی ہنگامہ آرائی پر اپنے پہلے ردعمل میں نتیش کمار نے کہاکہ ”عظیم اتحاد“ جو ایک دیڑھ سال قبل تشکیل پایاتھا‘ اس میں حالات”ٹھیک نہیں“ ہیں۔
نتیش کمار نے بی جے پی سے 2022میں علیحدگی اختیا ر کرنے کے بعد وزیر اعظم مودی اور قومی الیکشن میں برسراقتدار کے مدمقابل ایک مشترکہ اپوزیشن فورس کو متحد کرنے کی پہل کی تھی۔
سال 2000میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یاو کے ’جنگل راج‘ کے خلاف مہم چلانے کے بعد پہلی مرتبہ آج تک چیف منسٹر رہے‘ وہ اٹھ مرتبہ بہار کے چیف منسٹر بنے ہیں۔
سال 2019میں نتیش کمار نے بی جے پی کے وزیراعظم امیدوار کی حیثیت سے نریندر مودی کے نام کے اعلان کے بعد این ڈی اے سے 17سالہ اتحاد ختم کردیاتھا۔
وزیراعظم کا چہرہ مودی کو بنانے کے بی جے پی کے فیصلے پر انہو ں نے ناراضگی کا اظہار کیاتھا اور بی جے پی کی جانب سے فیصلہ تبدیل کرنے گریز کے بعد کمار نے اتحاد سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
سال2017میں نتیش نے آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ ایک عظیم اتحاد تشکیل دیا اور دوبارہ چیف منسٹر بنے‘ اسی سال آر جے ڈی پر بدعنوانی اور ریاست میں حکمرانی کا گلا دبانے کا الزام لگاتے ہوئے عظیم اتحاد سے باہر ہوگئے تھے۔
سال 2022میں نتیش کمار نے بی جے پی سے دوبارہ یہ کہتے ہوئے علیحدگی اختیار کرلی کہ بی جے پی نے جے ڈی یو اراکین اسمبلی کو ان کے خلاف بغاوت کرنے کا دباؤ ڈال رہی ہے۔