پٹنہ: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے ریاستی سکریٹری رام نریش پانڈے نے الزام لگایا کہ بہار قانون ساز اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں پیش کی گئی اقتصادی سروے رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ پانڈے نے جمعہ کے روز کہا کہ ریاست کی معیشت تباہ ہو گئی ہے ۔ حکومت قرض لے کر عیاشیاں کر رہی ہے ۔ ریاست کی ترقی کی شرح میں ایک فیصد کی کمی آئی ہے ۔ ریاست پر قرض مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ بہار پر قرض بڑھ کر 3,32,471 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔