حیدرآباد ۔ 8 جون (سیاست نیوز) ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے ایس آر نگر پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے این ایس بیوٹی سیلون اینڈ اسپا پر چھاپہ مارتے ہوئے سب آرگنائزر اور پانچ گاہکوں کو گرفتار کرتے ہوئے ایک خاتون ورکر کو آزاد کرادیا۔ پولیس نے بتایا کہ 30 سالہ سدھا ساکن بالانگر متوطن عادل آباد سب آرگنائزر کے طور پر کام کرتے ہوئے اسپا چلا رہی تھی۔ پولیس نے دنیش، گوتم، روی کمار، سریندر اور پروین کو گرفتار کرلیا۔ امیرپیٹ کے علاقہ میں واقع این ایس بیوٹی سیلون اینڈ اسپا میں جسم فروشی کا دھندا کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھاپہ مارا۔ سدھا دیگر دو افراد انجلی اور سندیپ کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی جسے وہ ماہانہ 25 ہزار روپے تنخواہ حاصل کررہی تھی۔( ش)