بیک وقت تین بہنوں کا ایم بی بی ایس میں داخلہ یقینی شاہین کالج بیدر ایک نئے ریکارڈ کی سمت رواں دواں

   

حیدرآباد 5 اگسٹ (راست) تین بچے ایک ساتھ پیدا ہونے کے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں اور تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایک ساتھ پیدا ہونے والی تین بہنیں ایک ساتھ ایم بی بی ایس میں داخلہ لیں گی۔ اگر ایسا ہوتا ہے اور ایسا ہونا یقینی ہے، یہ ایک نیا ریکارڈ ہوگا جو شاہین گروپ قائم کرے گا۔ شاہین گروپ بیدر نے ان تینوں بہنوں نورین ضحی، نورین نشرہ اور نورین نمرہ کو ایم بی بی ایس میں داخلہ کے لئے زبردست تیاری کروائی اور اگرچیکہ ابھی نتائج نہیں نکلے ہیں مگر ابھی سے یہ بات مشہور ہوچکی ہے کہ کرناٹک کے ہاسن شہر سے تعلق رکھنے والی تینوں بہنیں کرناٹک کے کسی گورنمنٹ کالج میں فری سیٹ حاصل کریں گی۔ تینوں بہنوں نے شاہین گروپ کے بانی جناب عبدالقدیر کو خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے شخصی دلچسپی لیتے ہوئے ان کی کوچنگ کی نگرانی کی۔ کرناٹک کے عوام بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔