بی آر ایس کو ایک اور جھٹکہ ایم ایل اے ریکھا نائیک مستعفی

,

   

حکمران جماعت کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے مقابلہ کروں گی ، آج میں رو رہی ہوں کل پارٹی روئیگی
حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حکمران بی آر ایس کو ایک اور جھٹکہ لگا ہے ۔ ٹکٹ سے محروم کردی گئیں رکن اسمبلی ریکھا نائیک بی آر ایس سے مستعفی ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گی اور بی آر ایس امیدوار کی شکست میں غیر معمولی رول ادا کریں گی ۔ کے ٹی آر کی دھوکہ دہی کو عوام کے سامنے آشکار کریں گی ۔ ریکھا نائیک نے خانہ پور میں پریس کانفرنس سے خطاب میںکہا کہ وہ بی آر ایس سے مستعفی ہوگئی ہیں ۔ بی آر ایس پارٹی میں ایک خاتون سے ناانصافی ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مجھ سے دوبارہ ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم ریاستی وزیر کے ٹی آر نے اپنے دوست جانسن نائیک کو ٹکٹ دلایا ہے ۔ میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ۔ میں نے کیا غلطی کی ہے بتائی جائے ، کیا میں نے اراضیات پر قبضہ کیا ہے ۔ یا کوئی لوٹ مار میں ملوث ہوئی ۔ عوام کو بتانے کا پارٹی قیادت پر زور دیا ۔ ساتھ ہی ریکھا نائیک نے کہا کہ کے ٹی آر نے اپنے دوست کی خاطر ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ پیدا کی ہے ۔ ۔ میرے حلقہ کیلئے مختص ڈبل بیڈروم مکانات کو نرمل اور بوتھ کو منتقل کیا گیا ۔ ریکھا نائیک نے کہا کہ وہ مجوزہ انتخابات میں مقابلہ کریں گی اور بی آر ایس امیدوار کو شکست دیں گی ۔ ان کے داماد کا غیر ضروری تبادلہ کیا گیا ۔ بی آر ایس کی ناکامیوں کو عوام تک لے جانے کیلئے وہ پد یاترا کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ گاؤں ، گاؤں پد یاترا کرتے ہوئے بی آر ایس کا امیدوار کیسے کامیاب ہوگا وہ بھی دیکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ جانسن کا ایس ٹی طبقہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ریکھا نائک پریس کانفرنس میں رو پڑیں اور کہا کہ آج میں رو رہی ہوں مستقبل میں پارٹی کو رلاؤں گی ۔ ن