بی آر ایس کی دکشا دیوس ، شمس آباد میں اجلاس

   

کارتک ریڈی اور عبدالمقیت چندا کا خطاب
حیدرآباد۔ 29 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی کے دکشا دیوس کے موقع پر شمس آباد میں پارٹی آفس پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وی کارتک ریڈی نے کہا کہ متحدہ ریاست میں تلنگانہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی کی گئی تھی جس کے بعد تلنگانہ کے عوام کو انصاف دلانے کیلئے کے سی آر نے علیحدہ تلنگانہ تحریک شروع کی اور 11 روزہ دکشا دیوس کے ذریعہ اور عوام کی قربانی کے ذریعہ علیحدہ تلنگانہ حاصل کیا۔ نئی ریاست بننے کے بعد کے سی آر نے ریاست کو ترقی کی راہ پر لے گئے لیکن کانگریس نے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے 2023ء میں اقتدار حاصل کیا۔ ریونت ریڈی نے اقتدار پر آتے ہی ریاست کی ترقی کیلئے کام کرنے ے بجائے انتقامی سیاست کی جس کی وجہ سے صرف عوام کو نقصان ہورہا ہے۔ اگلے انتخابات میں کانگریس کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔ عبدالمقیت چندا بی آر ایس مائناریٹی سیل جنرل سیکریٹری نے کہا کہ کے سی آر نے اپنی تحریک کی شروعات کریم نگر سے کی تھی۔ نئی ریاست کے قائم ہونے کے بعد پہلے چیف منسٹر بنے اور تمام طبقات کی ترقی کیلئے کام کیا۔ کے سی آر کے دور میں ریاست خوشحال بن گئی تھی اور ریاست میں آندھرا کلچر کو ختم کرتے ہوئے تلنگانہ کلچر کو اپنایا گیا تھا۔ اب کانگریس کے دور میں دوبارہ آندھرا کلچر پر کام کیا جارہا ہے۔ (ش)