نئی دہلی۔ مذکورہ کانگریس نے ہفتہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) پر ”ائین کے ساتھ کھلواڑ“ کا مورد الزام ٹہرایا اور کہاکہ اجیت پوار بھگوا پارٹی کے پاس اکیلے گئے تھے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کا کوئی بھی رکن اسمبلی ان کی حمایت میں نہیں ہے۔
یہاں پر کانگریس ہیڈ کوارٹر میں رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے سینئر لیڈر اور سابق مدھیہ پردیش چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے کہاکہ ”یہ ائین کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
مذکورہ بی جے پی نے گوا‘ میگھالیہ اور دیگر ریاستوں میں بھی ایسا ہی کیاہے“۔ بی جے پی پر تیکھا حملے کرتے ہوئے سنگھ نے استفسار کیاکہ ”بی جے پی کی حمایت والے مکتوب میں کیاتمام اراکین اسمبلی نے دستخط کی ہے؟
اجیت پوار پر درج مقدمہ کااب کیاہوگا؟“۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ این سی پی کے کسی بھی رکن اسمبلی کی اجیت پوار کو حمایت حاصل نہیں ہے۔
سنگھ نے یہ بھی استفسار کیا ہے کہ مذکورہ شیو سینا ممبئی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے سڑکوں پراترے گی۔
کانگریس‘ شیو سینا اور این سی پی اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب اجیت پوار نے جمعہ کی صبح بی جے پی لیڈر دیویندر فنڈنایوس کے ہمراہ بالترتیب چیف منسٹر او رڈپٹی چیف منسٹر کا حلف لیاہے۔
ہفتہ کے روز ہی مذکورہ تمام تینوں پارٹیاں مہارشٹرا میں حکومت کی تشکیل پر مہر لگانے کی تیاری میں مصروف تھے