بی جے پی اور جے اے پی ورکرس کے درمیان پٹنہ میں تصادم

,

   

پٹنہ۔ریاست بہار کی درالحکومت پٹنہ میں جمعہ کے روز دوگرہوں کے درمیان پیش ائے تصادم میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے پپو یادو کی پارٹی جن ادھیکار پارٹی(جے اے پی) کارکنوں کی بری طرح پیٹائی کردی ہے۔

حالیہ فارم بلز کے خلاف بی جے پی دفتر میں احتجاج کے طور پر جے اے پی کارکنوں کی جانب سے گھسنے کی کوشش کے دوران یہ واقعہ پیش آیاہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=lt2k-o7jHSY&feature=youtu.be

جس طرح کے مناظر دیکھے گئے ہیں اس کے مطابق مذکورہ بی جے پی ورکرس ہاتھوں میں لاٹھیاں تھامے جے اے پی ورکرس کا تعقب کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔

ورکرس میں سے ایک نے دوسرے شخص کوپکڑا ہے اور بے رحمی کے ساتھ ان کی پیٹائی کی جارہی ہے۔

YouTube video

قبل ازیں دن میں چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا تین مراحل میں بہار اسمبلی انتخابات28اکٹوبر‘ 3اور7نومبر کو کرانے کا اعلان کیاہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 10نومبرکے روز ہوگی

۔سوشیل میڈیا پر بی جے پی اور جے اے پی ورکرس کے درمیان پیش ائی مارپیٹ کا ویڈیو زتیزی کے ساتھ گشت کررہے ہیں۔