بی جے پی قائدین کی گورنر سوندرا راجن سے ملاقات

   

جی او 317 سے دستبرداری کی اپیل، ملازمین اور اساتذہ میں بے چینی کا تذکرہ
حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی قائدین نے گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے راج بھون میں ملاقات کی اور ملازمین اور اساتذہ کی تقسیم سے متعلق جی او 317 سے دستبرداری کے لئے حکومت کو ہدایت دینے کی اپیل کی۔ سابق رکن کونسل رام چندر راؤ کی قیادت میں بی جے پی قائدین نے نئے زونل سسٹم کے تحت ملازمین اور اساتذہ کے الاٹمنٹ اور تبادلوں میں بے قاعدگیوں کی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جی او 317 سے دستبرداری کے ذریعہ ملازمین اور اساتذہ کو انصاف فراہم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے اعلامیہ کے خلاف جی او 317 جاری کیا گیا۔ حالیہ عرصہ میں کئی ملازمین اور اساتذہ نے خودکشی کرلی۔ بی جے پی قائدین نے کہا کہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو دیکھتے ہوئے گورنر کو مداخلت کرنی چاہئے۔ رام چندر راؤ نے کہا کہ جی او کے تحت بعض مخصوص ملازمین کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ مقامی ہونے کی بنیاد پر تبادلہ کی گنجائش ہے لیکن ٹیچرس کو دیگر اضلاع میں دور دراز علاقوں میں تعینات کیا گیا۔ تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کو بھی نظرانداز کردیا ہے۔ ملازمین اور اساتذہ جی او سے دستبرداری تک احتجاج کی دھمکی دے چکے ہیں۔ ر