بی جے پی لیڈر او ردیگر کے خلاف سی بی ائی نے 67کروڑ کی دھوکہ دھڑی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا

,

   

عہدیدروں نے کہاکہ مذکورہ سی بی ائی نے ممبئی میں ملزمین بشمول کمبوج کے رہائشی اور دفتری پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے

نئی دہلی۔ مجرمانہ سازش‘ دھوکہ دھڑی اور جعلسازی کے ذریعہ بینک آف انڈیاکو67کروڑ کا چونا لگانے کے ایک معاملے میں سی بی ائی نے بی جے پی لیڈر موہت کمبوج او ردیگر چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاہے‘ الزامات سے مذکورہ بی جے پی لیڈر انکار کررہے ہیں۔

مذکورہ ایجنسی نے اپنے ایف ائی آر میں اس کے علاوہ اویان اورسیز پرائیوٹ لمٹیڈ اور کے بی جے ہوٹلس گوا پرائیوٹ لمٹیڈ کے ناموں کا بھی شامل کیاہے۔

عہدیدروں نے کہاکہ مذکورہ سی بی ائی نے ممبئی میں ملزمین بشمول کمبوج کے رہائشی اور دفتری پانچ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی ہے۔

سی بی ائی ایف ائی آر کے مطابق کمبوج کا نام مشتبہ او رملزمین کی فہرست میں جیتندر گلوشن کپور‘ نریش مدن جی کپور(اب متوفی ہیں)‘ سدھانت باگلااور ارتیش مشرا کے ساتھ شامل ہیں۔

مذکورہ بینک کا الزام ہے ضمانت اویان اورسیز پرائیوٹ لمٹیڈ کے طور پر دوبئی‘ سنگا پور‘ ہانگ کانگ اوردیگر ممالک کے لئے ہینڈی کرافٹ گولڈ جویلری کی تیاری اور درآمد میں ملوث ہیں۔

پی ٹی ائی سے فون پر بات کرتے ہوئے ممبئی بھارتیہ جنتا پارٹی یوا مورچ کے صدر کمبوج نے کہاکہ مذکورہ کمپنی 2018میں ایک وقت میں معاملہ داری کو ختم کرنے کیلئے بینک سے رجوع ہوئی تھی اور اس کے تحت 30کروڑ روپئے بھی ادا کردئے گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ”کمپنی کی طرف سے ادائیگی حاصل کرنے اور ”کوئی ادائیگی باقی نہیں“ کا سرٹیفکیٹ دینے کے دوسال بعد اس بینک کے کیس درج کیاہے۔

اس میں کوئی ایجنڈہ پوشید ہ ہے۔ اور یہ کوئی ذاتی مخاصمت کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔ میں سی بی ائی سے جانچ میں مکمل تعاون کروں گا“۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ بینک کی شکایت پر ائی پی سی کی دفعہ 120بی‘406‘420‘468‘471او ربدعنوانی پر روک لگانے کے متعلق بنائے گئے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ریاستی سطح پر چلائی جانے والی اس بینک نے الزام عائد کیاہے کہ قرض دہندگان اور ضمانت دینے والوں نے مبینہ طور پر سرکاری عہدیداروں کے ساتھ سازباز کے ذریعہ عوامی فنڈ کا استحصال‘ جعلسازی‘ دھوکہ دھڑی کی ہے۔

ذاتی طور پر ضمانت اوردیگر ڈائرکٹورس میں جتندر کپور‘ نریش کپور شامل ہیں وہیں کے بی جے گوا پرائیوٹ لمٹیڈ (ارجن پراپرٹیز کے نام سے مشہور) کارپوریٹ ضامن برائے قرض سہولتیں تھیں تاکہ 60کروڑ روپئے بینک سے کمپنی کے نام منتقل کئے جاسکیں۔